حدیث نمبر: 2565
"أول زمرة تدخل الجنة على صورة القمر ليلة البدر والذين على أثرهم كأشد كوكب دري في السماء إضاءة قلوبهم على قلب رجل واحد لا اختلاف بينهم ولا تباغض ولا تحاسد لكل امرئ منهم زوجتان كل واحدة منهما يرى مخ سوقها من وراء
لحمها من الحسن يسبحون الله بكرة وعشيا لايسقمون ولا يمتخطون ولا يبصقون آنيتهم الذهب والفضة وأمشاطهم الذهب ووقود مجامرهم الألوة"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت میں داخل ہونے والا پہلا گروہ چودھویں رات کے چاند کی صورت میں ہوگا، اور جو لوگ ان کے پیچھے آئیں گے وہ آسمان میں چمکنے والے سب سے روشن ستارے کی مانند ہوں گے۔ ان سب کے دل ایک آدمی کے دل کی طرح ہوں گے، ان کے درمیان کوئی اختلاف، بغض اور حسد نہیں ہوگا۔ ان میں سے ہر شخص کی دو بیویاں ہوں گی، ان کی خوبصورتی کا یہ عالم ہوگا کہ گوشت کے پار سے ان کی پنڈلیوں کا گودا نظر آ رہا ہوگا۔ وہ صبح و شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کریں گے۔ وہ نہ بیمار ہوں گے، نہ ناک سنکیں گے اور نہ تھوکیں گے۔ ان کے برتن سونے اور چاندی کے ہوں گے، ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی اور ان کی انگیٹھیوں کا ایندھن (خوشبودار) عود ہوگا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2565
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ١٩٥٧.