حدیث نمبر: 2476
«إني كنت نهيتكم عن لحوم الأضاحي فوق ثلاث كيما تسعكم فقد جاء الله بالخير فكلوا وتصدقوا وادخروا إن هذه الأيام أيام أكل وشرب وذكر الله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانے سے اس لیے روکا تھا تاکہ تم سب کے لیے کافی ہو جائے، اب اللہ تعالیٰ نے خیر عطا فرما دی ہے، لہٰذا تم خود بھی کھاؤ، صدقہ بھی کرو اور ذخیرہ بھی کرو، بے شک یہ دن کھانے، پینے اور اللہ کا ذکر کرنے کے دن ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2476
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ن هـ] عن نيشة. حجة النبي صلى الله عليه وسلم ٨٥ نحوه، ومختصر مسلم ١٢٥٩.