حدیث نمبر: 2475
«إني كنت نهيتكم عن زيارة القبور فزوروها لتذكركم زيارتها خيرا وكنت نهيتكم عن لحوم الأضاحي بعد ثلاث فكلوا وأمسكوا ما شئتم وكنت نهيتكم عن الأشربة في الأوعية فاشربوا في أي وعاء شئتم ولا تشربوا مسكرا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میں نے تمہیں زیارتِ قبور سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ اس کی زیارت تمہیں آخرت کی یاد دلاتی ہے۔ اور میں نے تمہیں تین دن کے بعد قربانی کا گوشت رکھنے سے منع کیا تھا، اب تم خود بھی کھاؤ اور جتنا چاہو روکے رکھو۔ اور میں نے تمہیں برتنوں میں پینے کی چیزیں رکھنے سے منع کیا تھا، اب تم جس برتن میں چاہو پیو لیکن کوئی نشہ آور چیز نہ پیو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2475
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ت ن] عن بريدة. أحكام الجنائز ١٧٧.