صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2474
"إني كنت نهيتكم: أن تأكلوا لحوم الأضاحي
إلا ثلاثا فكلوا وأطعموا وادخروا ما بدا لكم وذكرت لكم: أن لا تنبذوا في الظروف: الدباء والمزفت والنقير والحنتم انتبذوا فيما رأيتم واجتنبوا كل مسكر ونهيتكم عن زيارة القبور فمن أراد أن يزور فليزر ولا تقولوا هجرا"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میں نے تمہیں قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے منع کیا تھا، اب تم (اسے خود بھی) کھاؤ، دوسروں کو بھی کھلاؤ اور جتنا چاہو ذخیرہ کرو۔ اور میں نے تمہیں برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا: یعنی کدو کے برتن، روغنی برتن، لکڑی کو کھوکھلا کر کے بنائے گئے برتن اور مٹی کے سبز برتن؛ اب تم جس برتن میں چاہو نبیذ بناؤ لیکن ہر نشہ آور چیز سے بچو۔ اور میں نے تمہیں زیارتِ قبور سے منع کیا تھا، پس جو شخص زیارت کرنا چاہے وہ زیارت کرے، اور کوئی بیہودہ بات نہ کہو۔“