حدیث نمبر: 2471
«إني قد بدنت فإن ركعت فاركعوا وإذا رفعت فارفعوا وإذا سجدت فاسجدوا ولا ألفين رجلا سبقني إلى الركوع ولا إلى السجود»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میرا جسم بھاری ہو گیا ہے، پس جب میں رکوع کروں تو تم رکوع کرو، اور جب میں سر اٹھاؤں تو تم سر اٹھاؤ، اور جب میں سجدہ کروں تو تم سجدہ کرو، اور میں ہرگز ایسے شخص کو نہ پاؤں جو رکوع میں یا سجدے میں مجھ سے سبقت لے جائے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2471
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [هـ] عن أبي موسى. الصحيحة ١٧٢٥.