حدیث نمبر: 247
«ادعي أبا بكر أباك وأخاك حتى أكتب كتابا فإني أخاف أن يتمنى متمن ويقول قائل: أنا أولى ويأبى الله والمؤمنون إلا أبا بكر»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنے والد ابوبکر اور اپنے بھائی کو بلاؤ تاکہ میں ایک تحریر لکھ دوں، کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ کوئی تمنا کرنے والا تمنا کرے اور کوئی کہنے والا کہے کہ میں (خلافت کا) زیادہ حقدار ہوں، حالانکہ اللہ تعالیٰ اور مومنین ابوبکر کے سوا کسی اور کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 247
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م] عن عائشة.