صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2469
«إني فرطكم على الحوض وإن عرضه كما بين أيلة إلى الجحفة، إني لست أخشى عليكم أن تشركوا بعدي ولكن أخشى عليكم الدنيا أن تنافسوا فيها وتقتتلوا فتهلكوا كما هلك من كان قبلكم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میں حوض پر تمہارا پیش رو ہوں، اور اس کی چوڑائی اتنی ہے جتنی ایلہ اور جحفہ کے درمیان ہے، بے شک میں تم پر اس بات کا خوف نہیں رکھتا کہ تم میرے بعد شرک کرنے لگو گے، بلکہ مجھے تم پر دنیا کا خوف ہے کہ تم اس میں ایک دوسرے سے مسابقت کرو گے اور آپس میں لڑ پڑو گے اور ہلاک ہو جاؤ گے جیسا کہ تم سے پہلے لوگ ہلاک ہوئے۔“