صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2468
"إني فرطكم على الحوض من مر بي شرب ومن شرب لم يظمأ أبدا وليردن علي أقوام أعرفهم ويعرفوني
ثم يحال بيني وبينهم فأقول: إنهم مني فيقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك فأقول: سحقا سحقا لمن بدل بعدي"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میں حوض (کوثر) پر تمہارا پیش رو ہوں، جو میرے پاس سے گزرے گا وہ پانی پئے گا، اور جو پانی پئے گا اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی۔ اور یقیناً میرے پاس ایسے لوگ لائے جائیں گے جنہیں میں بھی پہچانتا ہوں گا اور وہ بھی مجھے پہچانتے ہوں گے، پھر میرے اور ان کے درمیان رکاوٹ حائل کر دی جائے گی، تو میں کہوں گا: یہ تو میرے ہی لوگ ہیں! تو کہا جائے گا: تو نہیں جانتا کہ انہوں نے تیرے بعد کیا نئی چیزیں (بدعات) ایجاد کی تھیں؟ تو میں کہوں گا: دوری ہو، دوری ہو اس شخص کے لیے جس نے میرے بعد (دین میں) تبدیلی کی۔“