حدیث نمبر: 2467
«إني على الحوض حتى أنظر من يرد علي منكم وسيؤخذ أناس دوني فأقول: يا رب مني ومن أمتي! فيقال: هل شعرت ما عملوا بعدك؟ والله ما برحوا بعدك يرجعون على أعقابهم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں حوض (کوثر) پر موجود ہوں گا یہاں تک کہ میں دیکھوں گا کہ تم میں سے کون میرے پاس آتا ہے، اور کچھ لوگوں کو مجھ سے دور کھینچ لیا جائے گا، تو میں کہوں گا: اے رب! یہ تو میرے اور میری امت میں سے ہیں! تو جواب میں کہا جائے گا: کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ انہوں نے تیرے بعد کیا کیا؟ اللہ کی قسم! وہ تیرے بعد برابر اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے پلٹتے رہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2467
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أسماء بنت أبي بكر [حم م] عن عائشة. مختصر مسلم ١٥٤٩.