صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2466
«إني صليت صلاة رغبة ورهبة وسألت الله لأمتي ثلاثا فأعطاني اثنتين ورد علي واحدة: سألته أن لا يسلط عليهم عدوا من غيرهم فأعطانيها وسألته أن لا يهلكهم غرقا فأعطانيها وسألته أن لا يجعل بأسهم بينهم فردها علي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میں نے رغبت اور خوف کی نماز پڑھی، اور میں نے اپنے رب سے اپنی امت کے لیے تین چیزوں کا سوال کیا، تو اس نے مجھے دو عطا فرما دیں اور ایک واپس کر دی (قبول نہ فرمائی): میں نے اس سے سوال کیا کہ وہ ان پر ان کے غیروں میں سے کسی دشمن کو مسلط نہ کرے تو اس نے مجھے یہ عطا فرما دیا، اور میں نے اس سے سوال کیا کہ وہ انہیں غرق کر کے ہلاک نہ کرے تو اس نے مجھے یہ بھی عطا فرما دیا، اور میں نے اس سے سوال کیا کہ وہ ان کی آپس کی جنگ اور باہمی عداوت کو ختم کر دے، تو اس نے یہ بات مجھ سے واپس لے لی۔“