صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2454
«إني أعطي قوما أخاف ظلعهم وجزعهم وأكل قوما إلى ما جعل الله في قلوبهم من الخير والغنى منهم عمرو بن تغلب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ میں ایک ایسی قوم کو (مال) دیتا ہوں جن کے ڈگمگا جانے اور بے صبری دکھانے کا مجھے ڈر ہوتا ہے، اور ایک قوم کو میں اس بھلائی اور غنا (بے نیازی) کے سپرد کر دیتا ہوں جو اللہ نے ان کے دلوں میں پیدا فرما دی ہے، انہی (صابر اور بے نیاز) لوگوں میں عمرو بن تغلب بھی شامل ہیں۔“