صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2445
«إني أبرأ إلى الله أن يكون لي منكم خليل فإن الله قد اتخذني خليلا كما اتخذ إبراهيم خليلا ولو كنت متخذا من أمتي خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا ألا وإن من كان قبلكم كانوا يتخذون قبور أنبيائهم وصالحيهم مساجد ألا فلا تتخذوا القبور مساجد إني أنهاكم عن ذلك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں اللہ کے سامنے اس بات سے براءت کا اظہار کرتا ہوں کہ تم میں سے کوئی میرا خلیل (جانی دوست) ہو۔ بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے اسی طرح اپنا خلیل بنا لیا ہے جس طرح اس نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اپنا خلیل بنایا تھا۔ اور اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو خلیل بناتا۔ خبردار! تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگ اپنے انبیاء اور نیک لوگوں کی قبروں کو سجدہ گاہ (مسجد) بنا لیا کرتے تھے۔ سن لو! تم قبروں کو سجدہ گاہ مت بنانا، یقیناً میں تمہیں اس کام سے سختی سے منع کرتا ہوں۔“