حدیث نمبر: 2444
«إنهم يخيروني بين أن يسألوني بالفحش أو يبخلوني ولست بباخل»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک یہ لوگ مجھے اس بات کے درمیان مجبور کرتے ہیں کہ یا تو وہ مجھ سے حد سے بڑھ کر (چپک کر اور سختی سے) مانگیں یا پھر (نہ دینے کی صورت میں) مجھے کنجوس قرار دیں، اور (تم جانتے ہو کہ) میں کنجوس نہیں ہوں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2444
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م] عن عمر.