حدیث نمبر: 2441
«إنهما ليعذبان وما يعذبان في كبير أما أحدهما فيعذب في البول وأما الآخر فيعذب في الغيبة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے، اور انہیں کسی بہت بڑی (یا مشکل سے بچنے والی) بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا۔ ان میں سے ایک کو پیشاب (کے چھینٹوں سے نہ بچنے) کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا ہے اور دوسرے کو غیبت کرنے کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2441
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم هـ] عن أبي بكرة. صحيح الترغيب ١٥١: الطيالسي، ابن أبي شيبة، عد.