صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2440
«إنهما ليعذبان وما يعذبان في كبير أما أحدهما فكان لا يستنزه من البول وأما الآخر فكان يمشي بالنميمة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک ان دونوں (قبر والوں) کو عذاب دیا جا رہا ہے، اور انہیں کسی ایسی بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا (جس سے بچنا ان کے لیے مشکل ہو)۔ ان میں سے ایک شخص پیشاب کے چھینٹوں سے پرہیز نہیں کرتا تھا اور دوسرا شخص چغل خوری کرتا پھرتا تھا۔“