صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2432
«إنها ستكون فتنة وفرقة واختلاف فإذا كان ذلك فائت بسيفك أحدا فاضربه حتى ينقطع ثم اجلس في بيتك حتى يأتيك يد خاطئة أو منية قاضية»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”عنقریب فتنہ، پھوٹ اور شدید اختلاف پیدا ہوگا۔ پس جب ایسا ہو تو اپنی تلوار لے کر کوہِ احد (یا کسی بھی پتھر) پر مارنا یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے، پھر اپنے گھر میں بیٹھ جانا یہاں تک کہ تجھے کوئی خطا کار ہاتھ (قتل کرنے) آ پہنچے یا تیری موت آ جائے۔“