صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2431
«إنها ستكون فتنة القاعد فيها خير من القائم والقائم خير من الماشي والماشي خير من الساعي قيل: أفرأيت إن دخل علي بيتي قال: كن كابن آدم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”عنقریب ایک ایسا فتنہ برپا ہوگا جس میں بیٹھنے والا کھڑے ہونے والے سے بہتر ہوگا، اور کھڑا رہنے والا چلنے والے سے بہتر ہوگا، اور چلنے والا اس کی طرف دوڑنے والے سے بہتر ہوگا۔ (صحابہ کرام نے) عرض کی: آپ کا کیا خیال ہے اگر کوئی (مجھے قتل کرنے) میرے گھر میں گھس آئے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تو پھر آدم کے بیٹے (ہابیل) کی طرح (مظلوم) بن جانا (لیکن قتل کے لیے ہاتھ نہ اٹھانا)۔“