صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«إنها ستكون فتن ألا ثم تكون فتنة المضطجع فيها خير من الجالس والجالس فيها خير من القائم والقائم فيها خير من الماشي والماشي فيها خير من الساعي إليها ألا فإذا نزلت أو وقعت فمن كانت له إبل فليلحق بإبله ومن كانت له غنم فليلحق بغنمه ومن كانت له أرض فليلحق بأرضه ومن لم يكن له شيء من ذلك فليعمد إلى سيفه فيدق على حده بحجر ثم لينج إن استطاع النجاء اللهم هل بلغت اللهم هل بلغت»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک عنقریب فتنے رونما ہوں گے، سن لو! پھر ایک ایسا فتنہ برپا ہوگا جس میں لیٹا ہوا شخص بیٹھے ہوئے سے بہتر ہوگا، اور بیٹھا ہوا شخص کھڑے ہونے والے سے بہتر ہوگا، اور کھڑا رہنے والا شخص چلنے والے سے بہتر ہوگا، اور چلنے والا شخص اس کی طرف دوڑنے والے سے بہتر ہوگا۔ خبردار! پس جب وہ فتنہ نازل ہو جائے یا واقع ہو جائے تو جس شخص کے پاس اونٹ ہوں وہ اپنے اونٹوں میں چلا جائے، اور جس کے پاس بکریاں ہوں وہ اپنی بکریوں میں چلا جائے، اور جس کے پاس زمین ہو وہ اپنی زمین میں چلا جائے۔ اور جس کے پاس ان میں سے کچھ بھی نہ ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی تلوار پکڑے اور اس کی دھار کو کسی پتھر پر مار کر توڑ دے (تاکہ وہ کسی کو قتل کرنے کے قابل نہ رہے)، پھر اگر وہ خود کو بچا سکتا ہے تو بچائے۔ اے اللہ! کیا میں نے (تیرا پیغام) پہنچا دیا؟ اے اللہ! کیا میں نے (تیرا پیغام) پہنچا دیا؟“