حدیث نمبر: 2429
«إنها ستكون عليكم بعدي أمراء يشغلهم أشياء عن الصلاة لوقتها حتى يذهب وقتها فصلوا الصلاة لوقتها قال رجل: إن أدركتها معهم أصلي معهم؟ قال: نعم إن شئت»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میرے بعد تم پر ایسے حکمران مسلط ہوں گے جنہیں کچھ (دنیاوی) معاملات نماز کو اس کے مقررہ وقت پر ادا کرنے سے غافل کر دیں گے یہاں تک کہ اس کا وقت نکل جایا کرے گا، لہٰذا تم اپنی نماز کو اس کے وقت پر ہی پڑھ لیا کرنا۔ ایک شخص نے پوچھا: اگر میں ان کے ساتھ بھی نماز کا وقت پا لوں تو کیا ان کے ساتھ بھی پڑھ لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں، اگر تم چاہو تو (پڑھ لو)۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2429
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم د الضياء] عن عبادة بن الصامت. صحيح أبي داود ٤٥٩.