حدیث نمبر: 2397
«إنه سيلي أموركم بعدي رجال يعرفونكم ما تنكرون وينكرون عليكم ما تعرفون فلا طاعة لمن عصى الله فلا تضلوا بربكم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک میرے بعد تمہارے معاملات پر ایسے لوگ حکمران بنیں گے جو تمہیں وہ باتیں متعارف کروائیں گے جنہیں تم (شریعت کے خلاف ہونے کی بنا پر) ناپسند کرتے ہو، اور وہ تمہاری ان باتوں کو ناپسند کریں گے جنہیں تم (حق) جانتے ہو۔ پس اس شخص کی کوئی اطاعت نہیں جو اللہ کی نافرمانی کرے، لہٰذا تم اپنے رب کے بارے میں گمراہ نہ ہونا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2397
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ك] عن عبادة بن الصامت. الصحيحة ٥٩٠.