حدیث نمبر: 2395
«إنه سيكون عليكم أئمة تعرفون وتنكرون فمن أنكر فقد برئ ومن كره فقد سلم ولكن من رضي وتابع»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک عنقریب تم پر ایسے حکمران مقرر ہوں گے جن کی بعض باتیں تم پہچانو گے (شریعت کے موافق پاؤ گے) اور بعض کو ناپسند کرو گے (خلافِ شریعت پاؤ گے)۔ پس جس شخص نے (ان کے برے کاموں کا) انکار کیا وہ بری ہو گیا، اور جس نے ناپسند کیا وہ محفوظ رہا، لیکن ہلاک وہ ہوا جو (ان کے کاموں پر) راضی ہوا اور ان کی پیروی کی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2395
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ت] عن أم سلمة. مختصر مسلم ١٢٢٩.