حدیث نمبر: 2394
«إنه سيكون أمراء يؤخرون الصلاة عن مواقيتها ألا فصل الصلاة لوقتها ثم ائتهم فإن كانوا قد صلوا كنت قد أحرزت صلاتك وإلا صليت معهم فكانت تلك نافلة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”یقیناً عنقریب ایسے حکمران ہوں گے جو نمازوں کو ان کے مقررہ وقت سے لیٹ کر دیں گے، تو سن لو! تم اپنی نماز اس کے وقت پر پڑھ لینا، پھر ان کے پاس جانا، پس اگر وہ نماز پڑھ چکے ہوں تو تم نے اپنی نماز محفوظ کر لی، اور اگر (وہ پڑھ رہے ہوں تو) تم ان کے ساتھ بھی پڑھ لینا، یہ تمہارے لیے نفل ہو جائے گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2394
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ن] عن أبي ذر. مختصر مسلم ٢٩٢.