صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2385
«إنما يكفيك أن تحثي على رأسك ثلاث حثيات من ماء ثم تفيضي على سائر جسدك من الماء فإذا أنت قد طهرت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تمہارے لیے تو بس اتنا ہی کافی ہے کہ تم اپنے سر پر تین چلو پانی ڈال لو، پھر اپنے باقی سارے جسم پر پانی بہا لو، پس تم پاک ہو جاؤ گی۔“