صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2371
«إنما مثل المهجر إلى الصلاة كمثل الذي يهدي البدنة ثم الذي على أثره كالذي يهدي البقرة ثم الذي على أثره كالذي يهدي الكبش ثم الذي على أثره كالذي يهدي الدجاجة ثم الذي على أثره كالذي يهدي البيضة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جمعہ کی نماز کے لیے اول وقت میں جانے والے کی مثال اس شخص جیسی ہے جو اللہ کی راہ میں ایک اونٹ قربان کرے، پھر جو اس کے بعد آئے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی گائے قربان کرے، پھر جو اس کے بعد آئے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی مینڈھا قربان کرے، پھر جو اس کے بعد آئے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی مرغی اللہ کی راہ میں دے، پھر جو اس کے بعد آئے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی ایک انڈا صدقہ کرے۔“