حدیث نمبر: 2368
«إنما مثل الجليس الصالح وجليس السوء كحامل المسك ونافخ الكير فحامل المسك إما أن يحذيك وإما أن تبتاع منه وإما أن تجد منه ريحا طيبة ونافخ الكير إما أن يحرق ثيابك وإما أن تجد ريحا خبيثة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اچھے اور برے ہم نشین کی مثال کستوری اٹھانے والے اور بھٹی دھونکنے والے جیسی ہے۔ پس کستوری اٹھانے والا یا تو تمہیں تحفے میں کچھ دے دے گا، یا تم اس سے خرید لو گے، یا (کم از کم) تم اس سے عمدہ خوشبو تو پاؤ گے۔ اور بھٹی دھونکنے والا یا تو تمہارے کپڑے جلا دے گا یا (کم از کم) تم اس سے بدبو تو ضرور پاؤ گے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2368
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أبي موسى. مختصر مسلم ١٧٧٩.