صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2304
«إنكم ستحرصون على الإمارة وإنها ستكون ندامة وحسرة يوم القيامة فنعم المرضعة وبئست الفاطمة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”یقیناً تم عنقریب امارت (عہدے اور حکومت) کے حصول کی شدید حرص کرو گے، حالانکہ قیامت کے دن یہ ندامت اور حسرت کا باعث بنے گی، پس یہ (امارت) دودھ پلانے والی (یعنی ابتدا میں دنیاوی فائدے دینے والی) کے طور پر تو بہت اچھی ہے لیکن دودھ چھڑانے والی (یعنی معزولی یا موت کے وقت چھن جانے والی) کے اعتبار سے بہت بری ہے۔“