صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2305
«إنكم سترون بعدي أثرة وأمورا تنكرونها أدوا إليهم حقهم وسلوا الله حقكم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک تم میرے بعد عنقریب حق تلفی (نا اہلوں کو اہل پر ترجیح دینے کا عمل) اور ایسے معاملات دیکھو گے جنہیں تم ناپسند کرو گے۔ (اس وقت) تم ان (حکمرانوں) کا حق انہیں ادا کرتے رہنا اور اپنا حق (صرف) اللہ تعالیٰ سے مانگنا۔“