حدیث نمبر: 2300
«إنك لن تخلف بعدي فتعمل عملا صالحا إلا ازددت به درجة ورفعة ثم لعلك أن تخلف حتى ينتفع بك أقوام ويضر بك آخرون اللهم أمض لأصحابي هجرتهم ولا تردهم على أعقابهم لكن البائس سعد بن خولة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اگر تم میرے بعد (مکہ میں) پیچھے رہ گئے اور کوئی بھی نیک عمل کیا تو اس کی وجہ سے تمہارے درجے اور بلندی میں ضرور اضافہ ہوگا۔ پھر شاید تم (دنیا میں کچھ عرصہ مزید) باقی رہو، یہاں تک کہ تمہارے ذریعے کچھ قوموں کو فائدہ پہنچے گا اور دوسروں کو نقصان ہوگا۔ اے اللہ! میرے صحابہ کی ہجرت کو مکمل فرما اور انہیں ان کی ایڑیوں کے بل (مرتد کر کے) واپس نہ لوٹا۔ لیکن قابل رحم (سعد بن خولہ) ہیں (کہ وہ مکہ میں ہی وفات پا گئے)۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2300
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د ت] عن سعد.