صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2296
«إنك تقدم على قوم أهل كتاب فليكن أول ما تدعوهم إليه عبادة الله فإذا عرفوا الله فأخبرهم أن الله قد فرض عليهم خمس صلوات في يومهم وليلتهم فإذا فعلوا فأخبرهم أن الله قد فرض عليهم زكاة تؤخذ من أموالهم فترد على فقرائهم فإذا أطاعوا بها فخذ منهم وتوق كرائم أموال الناس»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”یقیناً تم ایک ایسی قوم کے پاس جا رہے ہو جو اہل کتاب ہیں، پس تم سب سے پہلے انہیں اللہ کی عبادت کی طرف بلانا۔ جب وہ اللہ کو پہچان لیں، تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ جب وہ ایسا کرنے لگیں، تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر زکوٰۃ فرض کی ہے جو ان کے مالداروں سے لی جائے گی اور ان کے غریبوں میں لوٹا دی جائے گی۔ پس جب وہ اس بات میں اطاعت کر لیں، تو ان سے (زکوٰۃ) وصول کرنا، البتہ لوگوں کے عمدہ اور بہترین مال (زکوٰۃ میں لینے) سے بچنا۔“