صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2263
«إن هذه الحشوش محتضرة فإذا أتى أحدكم الخلاء فليقل: أعوذ بالله من الخبث والخبائث»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ پاخانے اور بیت الخلا جن و شیاطین کے حاضر ہونے کی جگہیں ہیں، لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص بیت الخلا میں جائے تو اسے یہ دعا کرنی چاہیے: «أعوذ بالله من الخبث والخبائث» (میں خبیث جنوں اور جننیوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں)۔“