صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2262
"إن هذه الأمة تبتلى في قبورها فلولا أن لا تدافنوا لدعوت الله أن يسمعكم من عذاب القبر الذي أسمع منه تعوذوا بالله من عذاب النار تعوذوا بالله من عذاب القبر تعوذوا بالله من الفتن ما ظهر منها وما بطن تعوذوا بالله من فتنة الدجال"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اس امت کی اس کی قبروں میں آزمائش کی جاتی ہے، تو اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم ایک دوسرے کو دفن کرنا چھوڑ دو گے، تو میں اللہ سے دعا کرتا کہ وہ تمہیں قبر کا وہ عذاب سنوا دے جو میں سن رہا ہوں۔ تم لوگ آگ کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو، قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو، تمام فتنوں سے (خواہ وہ ظاہر ہوں یا پوشیدہ) اللہ کی پناہ مانگو، اور دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو۔“