صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2251
«إن هذا المال خضرة حلوة فمن أصابه بحقه بورك فيه ورب متخوض فيما شاءت نفسه من مال الله ورسوله ليس له يوم القيمة إلا النار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ مال سرسبز و شاداب اور شیریں ہے، پس جو اسے اس کے حق کے ساتھ حاصل کرے تو اس میں برکت ڈالی جاتی ہے، اور بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کے مال میں اپنے نفس کی خواہش کے مطابق بے جا تصرف کرتے ہیں، قیامت کے دن ان کے لیے آگ کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔“