صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2250
«إن هذا المال خضر حلو فمن أخذه بحقه بورك له فيه ومن أخذه بإشراف نفس لم يبارك له فيه وكان كالذي يأكل ولا يشبع واليد العليا خير من اليد السفلى»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ مال ہرا بھرا اور شیریں ہے، پس جو شخص اسے اس کے حق کے ساتھ حاصل کرے تو اس میں اس کے لیے برکت دی جاتی ہے، اور جو اسے نفس کی للچاہٹ کے ساتھ حاصل کرے تو اس میں برکت نہیں دی جاتی، اور اس کی مثال اس شخص جیسی ہوتی ہے جو کھاتا ہے مگر سیر نہیں ہوتا، اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔“