حدیث نمبر: 2248
«إن هذا الطاعون رجز وبقية عذاب عذب به قوم فإذا وقع بأرض وأنتم بها فلا تخرجوا منها فرارا منه وإذا وقع بأرض ولستم بها فلا تدخلوها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ طاعون ایک عذاب ہے اور اس عذاب کا بقیہ حصہ ہے جس کے ذریعے (پہلی) قوموں کو مبتلائے عذاب کیا گیا تھا۔ پس جب یہ وبا کسی علاقے میں پھیل جائے اور تم وہاں موجود ہو تو اس سے بھاگنے کی غرض سے وہاں سے نہ نکلو، اور جب یہ کسی ایسے علاقے میں پھیلے جہاں تم موجود نہ ہو تو وہاں داخل نہ ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2248
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م] عن أسامة بن زيد وسعد وخزيمة بن ثابت. مختصر مسلم ١٤٨٤.