حدیث نمبر: 2242
«إن هاتين الصلاتين - يعني العشاء والصبح - من أثقل الصلاة على المنافقين ولو يعلمون فضل ما فيهما لأتوهما ولو حبوا عليكم بالصف المقدم فإنه مثل صف الملائكة ولو تعلمون فضيلته لابتدرتموه وصلاة الرجل مع الرجل أزكى من صلاته وحده وصلاته مع الرجلين أزكى من صلاته مع الرجل وما كان أكثر فهو أحب إلى الله تعالى»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ دونوں نمازیں، یعنی عشاء اور فجر، منافقین پر سب سے زیادہ بھاری ہیں۔ اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ ان دونوں میں کتنا ثواب ہے تو وہ ضرور ان کے لیے آتے، خواہ انہیں گھٹنوں کے بل گھسٹ کر ہی کیوں نہ آنا پڑتا۔ اور تم پہلی صف کو لازم پکڑو، کیونکہ وہ فرشتوں کی صف کی طرح ہے، اور اگر تم اس کی فضیلت جان لو تو تم اس کی طرف دوڑ کر جاؤ۔ اور ایک آدمی کی دوسرے آدمی کے ساتھ مل کر (جماعت سے) نماز پڑھنا، اس کے اکیلے نماز پڑھنے سے زیادہ پاکیزہ ہے، اور اس کی دو آدمیوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھنا، ایک آدمی کے ساتھ پڑھنے سے زیادہ پاکیزہ ہے، اور جتنے زیادہ لوگ ہوں گے وہ اللہ تعالیٰ کو اتنا ہی زیادہ محبوب ہوگا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2242
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث ٢، [صحيح] ... [حم د ن هـ حب ك] عن أبي. صحيح أبي داود ٥٦٣، صحيح الترغيب ٤٠٩,