صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2241
«إن نفرا من الجن أسلموا بالمدينة فإذا رأيتم أحدا منهم فحذروه ثلاث مرات ثم إن بدا لكم بعد أن تقتلوه فاقتلوه بعد الثلاث»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ جنات کی ایک جماعت نے مدینہ میں اسلام قبول کیا ہے، پس جب تم (اپنے گھروں میں سانپ وغیرہ کی شکل میں) ان میں سے کسی کو دیکھو تو اسے تین مرتبہ (تین دن تک) تنبیہ کرو کہ وہ چلا جائے۔ پھر اگر اس کے بعد بھی وہ تمہیں نظر آئے تو ان تین مرتبہ کے بعد اسے مار ڈالو۔“