حدیث نمبر: 2240
"إن ناسا من أمتي سيماهم التحليق يقرءون القرآن لا يجاوز حلوقهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من
الرمية هم شر الخلق والخليقة"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ میری امت کے کچھ لوگ ایسے ہوں گے جن کی علامت سر منڈانا ہوگی، وہ قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین سے اس طرح تیزی سے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے پار نکل جاتا ہے، وہ تمام مخلوق اور پیدائش میں سب سے بدترین لوگ ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2240
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م] عن أبي هريرة.