صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 224
[أخذ الله عز وجل مني الميثاق كما أخذ من النبيين ميثاقهم وبشر بي عيسى ابن مريم ورأت أمي في منامها أنه خرج من بين رجليها سراج أضاءت له قصور الشام]ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ عزوجل نے مجھ سے بھی عہد لیا جیسا کہ اس نے تمام نبیوں سے ان کا عہد لیا تھا، اور عیسیٰ ابن مریم نے میری خوشخبری دی، اور میری والدہ نے اپنے خواب میں دیکھا کہ ان کی دونوں ٹانگوں کے درمیان سے ایک ایسا چراغ نکلا جس سے شام کے محلات روشن ہو گئے۔“