حدیث نمبر: 2237
«إن منهم من تأخذه النار إلى كعبيه ومنهم من تأخذه إلى ركبتيه ومنهم من تأخذه إلى حجزته ومنهم من تأخذه إلى عنقه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ جہنمیوں میں سے کچھ ایسے ہوں گے جنہیں آگ ان کے ٹخنوں تک پکڑے گی، اور ان میں سے کچھ ایسے ہوں گے جنہیں آگ ان کے گھٹنوں تک پکڑے گی، اور ان میں سے کچھ ایسے ہوں گے جنہیں آگ ان کی کمر تک پکڑے گی، اور ان میں سے کچھ ایسے ہوں گے جنہیں آگ ان کی گردن تک پکڑے گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2237
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م] عن سمرة. مختصر مسلم ١٩٧٩.