حدیث نمبر: 2236
«إن منكم رجالا لا أعطيهم شيئا أكلهم إلى إيمانهم منهم فرات بن حيان»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ تم میں سے کچھ ایسے مرد ہیں جنہیں میں (تالیفِ قلب کے لیے مال میں سے) کچھ نہیں دیتا، بلکہ میں انہیں ان کے ایمان کے حوالے کر دیتا ہوں (یعنی ان کے پختہ ایمان پر بھروسہ کرتا ہوں)، انہی میں سے فرات بن حیان (رضی اللہ عنہ) بھی ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2236
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم د ك هن] عن الفرات بن حيان [حم] عن بعض الصحابة. الصحيحة ١٧٠١.