صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2230
«إن مما أدرك الناس من كلام النبوة الأولى: إذا لم تستح فاصنع ما شئت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ پہلی نبوتوں کے کلام میں سے جو لوگوں تک پہنچا ہے وہ یہ ہے: جب تم میں حیا نہ رہے تو پھر جو چاہو کرو۔“