حدیث نمبر: 2229
«إن من قبل مغرب الشمس بابا مفتوحا عرضه سبعون سنة فلا يزال ذلك الباب مفتوحا حتى تطلع الشمس نحوه فإذا طلعت من نحوه لم ينفع نفسا إيمانها لم تكن آمنت من قبل أو كسبت في إيمانها خيرا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ سورج غروب ہونے کی سمت (مغرب میں توبہ کا) ایک دروازہ کھلا ہوا ہے جس کی چوڑائی ستر سال کی مسافت کے برابر ہے۔ وہ دروازہ مسلسل کھلا رہے گا یہاں تک کہ سورج اسی سمت (مغرب) سے طلوع ہو۔ پس جب سورج اس سمت سے طلوع ہوگا تو اس وقت ﴿لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا﴾ ”کسی ایسی جان کو اس کا ایمان نفع نہیں دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لائی ہو، یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیکی نہ کمائی ہو۔“ [سورة الأنعام: 158]

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2229
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [هـ] عن صفوان بن عسال. الترغيب ٤/٧٣: حم، الحميدي، ت، حل.