صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2231
«إن مما يلحق المؤمن من عمله وحسناته بعد موته علما نشره وولدا صالحا تركه ومصحفا ورثه أو مسجدا بناه أو بيتا لابن السبيل بناه أو نهرا أجراه أو صدقة أخرجها من ماله في صحته وحياته تلحقه من بعد موته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ مومن کو اس کے مرنے کے بعد اس کے عمل اور نیکیوں میں سے جن چیزوں کا ثواب پہنچتا رہتا ہے، وہ یہ ہیں: وہ علم جو اس نے پھیلایا، نیک اولاد جو وہ پیچھے چھوڑ گیا، قرآن مجید کا نسخہ جو اس نے وراثت میں چھوڑا، یا کوئی مسجد جو اس نے تعمیر کی، یا مسافر کے لیے کوئی گھر جو اس نے بنایا، یا کوئی نہر جو اس نے جاری کی، یا وہ صدقہ جو اس نے اپنی صحت اور زندگی کی حالت میں اپنے مال سے نکالا، تو ان سب کا ثواب اسے موت کے بعد بھی ملتا رہتا ہے۔“