حدیث نمبر: 2222
«إن من الفطرة: المضمضة والاستنشاق والسواك وقص الشوارب وتقليم الأظفار ونتف الإبط والاستحداد وغسل البراجم والانتضاح بالماء والاختتان»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ فطرت کی سنتوں میں سے یہ امور ہیں: کلی کرنا، ناک میں پانی ڈالنا، مسواک کرنا، مونچھیں تراشنا، ناخن کاٹنا، بغل کے بال اکھاڑنا، زیرِ ناف بال صاف کرنا، انگلیوں کے جوڑوں کو (اچھی طرح) دھونا، (استنجاء کے بعد پیشاب کے وہم سے بچنے کے لیے کپڑوں پر) پانی کے چھینٹے مارنا اور ختنہ کرنا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2222
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حم ش د هـ] عن عمار بن ياسر. صحيح أبي داود ٤٤.