حدیث نمبر: 2221
«إن من الغيرة ما يحب الله ومنها ما يبغض الله وإن من الخيلاء ما يحب الله ومنها ما يبغض الله فأما الغيرة التي يحبها الله فالغيرة في الريبة وأما الغيرة التي يبغض الله فالغيرة في غير الريبة وأما الخيلاء التي يحبها الله فاختيال الرجل في القتال واختياله عند الصدقة وأما الخيلاء التي يبغض الله فاختيال الرجل في البغي والفخر»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ غیرت کی ایک قسم وہ ہے جسے اللہ پسند فرماتا ہے اور ایک وہ ہے جسے اللہ ناپسند فرماتا ہے۔ اسی طرح فخر و غرور (کی چال) کی ایک قسم وہ ہے جسے اللہ پسند فرماتا ہے اور ایک وہ ہے جسے اللہ ناپسند فرماتا ہے۔ پس وہ غیرت جسے اللہ پسند فرماتا ہے، وہ شک کی بنیاد پر (حرام کام کے اندیشے کے وقت) غیرت کرنا ہے، اور وہ غیرت جسے اللہ ناپسند فرماتا ہے، وہ بلاوجہ (بغیر کسی شک کے) غیرت کرنا ہے۔ اور وہ غرور جسے اللہ پسند فرماتا ہے، وہ آدمی کا میدانِ جنگ میں اور صدقہ دیتے وقت اکڑ کر چلنا ہے، اور وہ غرور جسے اللہ ناپسند فرماتا ہے، وہ آدمی کا سرکشی اور تکبر کی بنا پر اکڑ کر چلنا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2221
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حم د ن حب] جابر بن عتيك. الإرواء ١٩٩٩.