صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2223
«إن من الناس ناسا مفاتيح للخير مغاليق للشر وإن من الناس ناسا مفاتيح للشر مغاليق للخير فطوبى لمن جعل الله مفاتيح الخير على يديه وويل لمن جعل الله مفاتيح الشر على يديه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ لوگوں میں سے کچھ لوگ بھلائی کی چابیاں اور برائی کے تالے ہوتے ہیں، اور بے شک لوگوں میں سے کچھ لوگ برائی کی چابیاں اور بھلائی کے تالے ہوتے ہیں۔ پس خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس کے ہاتھوں میں اللہ تعالیٰ نے بھلائی کی چابیاں دے دی ہیں، اور ہلاکت و بربادی ہے اس شخص کے لیے جس کے ہاتھوں میں اللہ تعالیٰ نے برائی کی چابیاں دے دی ہیں۔“