حدیث نمبر: 2198
«إن ملكا أتاني فقال: إن ربك يقول لك: أما ترضى أن لا يصلي عليك أحد من أمتك إلا صليت عليه عشرا ولا يسلم عليك إلا سلمت عليه عشرا؟ قلت: بلى»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ ایک فرشتہ میرے پاس آیا اور اس نے کہا: بے شک آپ کا رب آپ سے فرماتا ہے: کیا آپ اس بات پر راضی نہیں ہیں کہ آپ کی امت میں سے کوئی شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے تو میں اس پر دس رحمتیں نازل کروں، اور کوئی آپ پر ایک مرتبہ سلام بھیجے تو میں اس پر دس مرتبہ سلامتی نازل کروں؟ میں نے کہا: کیوں نہیں (میں راضی ہوں)۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2198
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [ن] عن أبي طلحة. الترغيب ٢/٢٧٩.