صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2199
«إن من إجلال الله إكرام ذي الشيبة المسلم وحامل القرآن غير الغالي فيه والجافي عنه وإكرام ذي السلطان المقسط»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ کی تعظیم میں سے یہ بھی ہے کہ بوڑھے مسلمان کی عزت کی جائے، اور قرآن کے اس حافظ کی عزت کی جائے جو نہ اس میں غلو کرنے والا ہو اور نہ ہی اس سے روگردانی کرنے والا ہو، اور انصاف پرور حکمران کی عزت کی جائے۔“