صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2192
«إن مثل الذي يعمل السيئات ثم يعمل الحسنات كمثل رجل كانت عليه درع ضيقة قد خنقته ثم عمل حسنة فانفكت حلقة ثم عمل أخرى فانفكت الأخرى حتى يخرج إلى الأرض»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اس شخص کی مثال جو برائیاں کرتا ہے اور پھر نیکیاں کرتا ہے، اس آدمی جیسی ہے جس پر ایک تنگ زرہ ہو جس نے اس کا گلا گھونٹ رکھا ہو، پھر وہ ایک نیکی کرتا ہے تو اس (زرہ) کی ایک کڑی کھل جاتی ہے، پھر وہ دوسری نیکی کرتا ہے تو دوسری کڑی کھل جاتی ہے، یہاں تک کہ وہ (مکمل طور پر کھل کر) زمین پر گر جاتی ہے (یعنی وہ گناہوں کے بوجھ سے مکمل آزاد ہو جاتا ہے)۔“