صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2178
«إن للصلاة أولا وآخرا وإن أول وقت صلاة الظهر حين تزول الشمس وآخر وقتها حين يدخل وقت العصر وإن أول وقت العصر حين يدخل وقتها وإن آخر وقتها حين تصفر الشمس وإن أول وقت المغرب حين تغرب الشمس وإن آخر وقتها حين يغيب الشفق وإن أول وقت العشاء الآخرة حين يغيب الشفق وإن آخر وقتها حين ينتصف الليل وإن أول وقت الفجر حين يطلع الفجر وإن آخر وقتها حين تطلع الشمس»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ نماز کا ایک ابتدائی وقت ہے اور ایک آخری وقت ہے۔ ظہر کی نماز کا اول وقت وہ ہے جب سورج ڈھل جائے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب عصر کا وقت داخل ہو جائے۔ عصر کا اول وقت وہ ہے جب اس کا وقت داخل ہو جائے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب سورج زرد پڑ جائے۔ مغرب کا اول وقت وہ ہے جب سورج غروب ہو جائے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب شفق (سرخی) غائب ہو جائے۔ عشاء کا اول وقت وہ ہے جب شفق غائب ہو جائے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب آدھی رات ہو جائے۔ اور فجر کا اول وقت وہ ہے جب فجر (صادق) طلوع ہو اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب سورج نکل آئے۔“